راولپنڈی (کرائم رپورٹر)
تھانہ ریس کورس کے علاقے میں نندوئی نے بیوی کی بھابی کو گھر میں اکیلی پاکرمبینہ زیادتی کردی جس پرپولیس مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزم کوگرفتارنہیں کیاجاسکا۔
پولیس کے مطابق مسمات “ر بی بی “نے پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئےبتایا کہ وہ گھر میں اکیلی تھیں۔انکاخاوند کام پرگیاہواتھا جبکہ بچے ٹیوشن پڑھنے گئے تھے۔اس دوران اسکے خاوند کی ہمشیرہ(انکی نند)نے 10 ہزار روپے ایزی پیسہ کے ذریعے میرے نمبر پر بھجوائے تھے۔
خاوند کی ہمشیرہ ( نند)کاخاوند نور علی رقم دینے کے بہانے میرے گھرآیا اورمیرے ساتھ نازیبا حرکات و چھیڑ چھاڑکرنے لگ گیا۔ملزم نور علی نے مبینہ زیادتی کی اور دھمکی دی کہ اگرشورکیایاکسی کو بھی بتایاتوتمہیں اورتمہاری خاندان کودنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑوں گا۔
بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی لیکن ملزم کوگرفتارنہیں کیاجاسکا۔































