
ویب ڈیسک
منی پور کے سرکاری ریلیف کیمپس متاثرین کے لئے پناہ گاہ کے بجائے مشکلات کی نئی تصویر بن گئے ہیں۔
بھارتی جریدہ دکن ہیرالڈ کے مطابق زمینی رپورٹس نے منی پور کے ریلیف کیمپس میں غذائی قلت، پینے کے پانی کی کمی اور طبی سہولیات کے فقدان کو بے نقاب کر دیاہے۔
بھارتی جریدے دکن ہیرالڈکے مطابق منی پور تصادم میں بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد عارضی پناہ گاہوں میں گنجائش سے زیادہ تعداد میں مقیم ہیں۔
منی پور میں حکومت کی جانب سے اقدامات نہ ہونے کے باعث تقریبا 24 ہزار افراد بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
بین الاقوامی انسانی حقوق کے ماہرین کے مطابق منی پور ریلیف کیمپوں نے ایک نااہل اور بے حس حکومت کے زیر اثر جنم لینے والے شدید انسانی بحران کوآشکار کر دیا ہے۔































