ایف آئی اےاسلام آبادزون ، اختیارات کا ناجائزاستعمال، فرائض میں غفلت پر76 ملازمین کوسزائیں،10برطرف

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
ایف آئی اے اسلام آباد زون میں محکمانہ احتساب کرتے ہوئے اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال، فرائض میں غفلت و لاپرواہی سمیت دیگر الزامات کے تحت 76 ملازمین کو محکمانہ سزائیں سنا دی گئیں، 10 کو ملازمتوں سے برطرف کر دیا گیاہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری نے اردل روم منعقد میں کیا جس میں اہلکاروں کوپہلے ذاتی شنوائی کا مکمل موقع فراہم کیا گیا۔

ڈائریکٹرایف آئی اے اسلام آباد زون کی زیر صدارت منعقدہ اردل روم میں محکمانہ نظم وضبط، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں غفلت،غیر ذمہ دارانہ طرز عمل اورعوامی شکایات کا جائزہ لیاگیا۔جس میں 76 ملازمین کےخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی

جن میں 10 ملازمین کو سرکاری ملازمت سے برطرف کردیاگیا ہے جبکہ 8 کے عہدوں میں تنزلی جبکہ 58 ملازمین کومختلف محکمانہ سزائیں دیدی گئیں۔

اردل روم میں مذکورہ ملازمین کو ذاتی طور پر سنا گیا اور انہیں اپنا مؤقف پیش کرنے کاپورا موقع دیاگیا۔محکمانہ دستیاب ریکارڈ، شواہد اور دیگر متعلقہ مواد کا جائزہ لینے کے بعد Civil Servants (E&D) Rules, 2020 کے تحت قواعد و ضوابط کے مطابق فیصلے کئے گئے۔

ملازمت سے برطرف 10 ملازمین میں سب انسپکٹر حسن علی، اپر ڈویژن کلرک محمد سوبان، ہیڈ کانسٹیبل طاہر محمود، ہیڈ کانسٹیبل میلون مسیح، ہیڈ کانسٹیبل محمد بلال، کانسٹیبل طاہر صفیر، کانسٹیبل محمد احمد رضا، کانسٹیبل عاقب محمود، کانسٹیبل طاہر محمود اور اے ایس آئی مبشر کاظمی شامل ہیں جبکہ عہدے میں تنزلی کی سزا پانے والے 8 ملازمین میں محمد نیاز میر کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے ہیڈ کانسٹیبل، محمد وسیم اقبال کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے ہیڈ کانسٹیبل، شیراز منظور کو اپر ڈویژن کلرک سے لوئر ڈویژن کلرک، رضوان علی خان کو ہیڈ کانسٹیبل سے کانسٹیبل، مسعود احمد کو ہیڈ کانسٹیبل سے کانسٹیبل، مدثر علی کو ہیڈ کانسٹیبل سے کانسٹیبل، الماس الیاس کو ہیڈ کانسٹیبل سے کانسٹیبل اور قاسم محمود کو ہیڈ کانسٹیبل سے کانسٹیبل شامل ہیں۔

اسی طرح دیگر 58 ملازمین کے خلاف بھی مختلف نوعیت کی محکمانہ سزائیں عائد کی گئیں، ان میں 19 کیسز میں تین سال، 27 کیسز میں دو سال اور 5 کیسز میں ایک سال کے لیے ترقی روکنے کی سزائیں شامل ہیں، ایک کیس میں پے اسکیل میں تین مراحل کی کمی جبکہ 6 کیسز میں سرزنش کی سزا دی گئی ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ احتساب کے ساتھ ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی، اس سلسلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 3 افسران کو Commendation Certificate Class-II جاری کئے گئے۔

شہزاد ندیم بخاری مذید کہاکہ ادارے میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی، بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال، غیر ذمہ دارانہ اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ہر معاملے میں متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا مکمل موقع دیا گیا اور دستیاب ریکارڈ و شواہد کی روشنی میں قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی گئی۔نظم و ضبط، دیانت داری اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر سمجھوتہ کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

اسلام آبادمیں دفعہ 144نافذ ہے،خلاف ورزی پرتین سال قیدکی سزاہوسکتی،ضلعی انتظامیہ کی وارننگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی دارالحکومت میں اسلام...

وزیراعظم کامولانافضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ، کےپی کےپرگفتگوملاقات جلد متوقع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 شہباز شریف کا مولانا...

یونان میں غیر قانونی داخل40 پاکستانی ڈیپورٹ،اسلام آباد پہنچنے پرایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 یونان میں غیر قانونی...

تازہ ترین