ویب ڈیسک
بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نگار سلطانہ نے پاکستانی پرچم کا احترام کر کے لاکھوں دل جیت لیے
جاپان میں جاری ایشین گیمز میں نگار سلطانہ نے گرتے پاکستانی پرچم کو سنبھال کر بھائی چارے کی مثال قائم کر دی
صحافی کے سوال پر نگار سلطانہ نے جواب دیا کہ پرچم کا احترام ضروری ہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے پرچم میں کوئی فرق نہیں، دونوں ہمارے لئے برابر ہیں۔
بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کا پاکستانی پرچم سنبھالنے کا منظر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔
نگار سلطانہ کا خوبصورت اقدام، کھیل کے میدان میں رواداری اور باہمی احترام کی روشن مثال بن گیا۔































