غلط بیانی کیوں کی۰؟ہائیکورٹ نےCDAممبرزمان وٹوکے خلاف توہین عدالت کارروائی شروع کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
اسلام آباد ہائیکورٹ میں متاثرین زمین الاٹمنٹ کیس میں عدالت سے غلط بیانی کرنے کے الزام پر ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے محمد زمان وٹو کے خلاف توہین عدالت کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے محمد زمان وٹو کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سات روز میں جواب طلب کر لیا۔عدالت نے کہا کہ محمد زمان وٹو وضاحت کریں کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کارروائی شروع کی جائے۔

عدالت نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر عدنان علی کو توہین عدالت کیس میں پراسیکیوٹر مقرر کر دیا اور رجسٹرار آفس کو توہین عدالت کیس کی الگ فائل تیار کرنے کا حکم دے دیا

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ محمد زمان وٹو کا 16 ستمبر کو عدالت میں پیش نہ ہونا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، وکیل درخواست گزار کے مطابق محمد زمان وٹو نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی، وکیل درخواست گزار نے جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت میں اسی روز محمد زمان وٹو کی حاضری کا ریکارڈ پیش کیا

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کیس کی مذید سماعت ملتوی کر دی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

اسلام آبادمیں دفعہ 144نافذ ہے،خلاف ورزی پرتین سال قیدکی سزاہوسکتی،ضلعی انتظامیہ کی وارننگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی دارالحکومت میں اسلام...

وزیراعظم کامولانافضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ، کےپی کےپرگفتگوملاقات جلد متوقع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 شہباز شریف کا مولانا...

تازہ ترین