راولپنڈی (ویب ڈیسک)
ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں قیمتی کیرو ابلیشن مشین سے کینسر کے مریضوں کاباقاعدہ علاج شروع کر دیا گیاہے ۔حکومت پنجاب نے مفت علاج کی ہدایت کردی ہے۔
کینسر کے مریضوں کے علاج کے لئے 15 پروب ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔ایک پروب 16 لاکھ روپے کاہے۔ہر پروب صرف ایک مریض کے لئے استعمال کیاجاسکا گا۔لیور، لنگز، بریسٹ اور کڈنی کے دو سینٹی میٹر تک کے ٹیومر والے مریض کیرو ابلیشن کے لئے منتخب کیے جائیں گے۔راولپنڈی کے چار ہسپتالوں بینظیر بھٹو جنرل ہسپتال، راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال، پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی اور ہولی فیملی ہسپتال سے مریضوں کے کیسز فلٹر کر کے ہولی فیملی ہسپتال کے کیرو ابلیشن یونٹ میں بھجوائے جائیں گے۔
ٹریٹمنٹ سے قبل نوری ہسپتال کے ماہرین سے کنسلٹیشن بھی کی جائے گی۔ایسے مریض جن کے بریسٹ، لیور، لنگز اور کڈنی میں دو سینٹی میٹر سائز کا کینسر ٹیومر ہوگا ان کا علاج کیرو ابلیشن مشین سے کیا جائے گا۔
کیرو ابلیشن میں ٹیومر کومنفی 180 ڈگری پرفریز اور 100 ڈگری حرارت سے جلا کرختم کیا جائے گا، علاج کے لئے مریضوں سے کوئی چارجز نہیں وصول نہیں جائیں گے ۔ بتایاگیاہے کہ نہایت قیمتی مشین باہر سے منگوانے سمیت تمام اقدامات وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر کئے جارہے ہیں۔































