راولپنڈی مری روڈپرٹک ٹاک جنون یابگڑے امیرزادے کی اٹکھیلیاں۰۰؟موٹرسائیکل،سوار سمیت اونچےگانے پرروندتارہا

Dd901d37 C920 47d1 Adfe D0f74f537cfc

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی مری روڈپرٹک ٹاک جنون یابگڑے امیرزادے کی اٹکھیلیاں۰۰؟موٹرسائیکل سوار سمیت اونچےگانے پرروندتا رہا۔ویڈیومنظر عام پر آگئی۔پولیس کےسیف سٹی کیمرے ۰۰۰؟چوبیس گھنٹے پٹرولنگ ۰۰۰؟
لگژری گاڑی نے رات کے وقت مرکزی شاہراہ پر مسلسل تر تھلی مچائے رکھی۔

ملزم اور لگژری گاڑی کی تلاش جاری بتائی گئی ہے۔

اسلام آبادہیرالڈکودستیاب فوٹیج کے مطابق لگژری گاڑی ایک موٹر سائیکل کوروندتے ہوئے راولپنڈی کی مصروف ترین شاہراہ پراونچی آواز میں میوزک پربے خوف وخطر مسلسل سڑک کے درمیان میں بے دھڑک چلتی رہی ۔

بلیک رنگ کی لگژری گاڑی کے بونٹ اورفرنٹ سکرین پر ایک شخص چپک کر جان بچانے کی کوشش کرتے دیکھا گیا جبکہ گاڑی کے اگلے پہیے کے ساتھ موٹر سائیکل پھنسا رہا۔

موٹرسائیکل مسلسل چلتی گاڑی کے اگلے پہئیے میں بری طرح پھنسا ہونے کی وجہ سے سڑک سے رگڑیں کھا کھا کرآگ کی خوفناک چنگاریاں نکلتی رہیں ۔گاڑی کی بیک اورفرنٹ حصہ کسی حادثے کے باعث ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے۔

واقعہ کب کس وقت ،کس کے ساتھ ،کیسے پیش آیاسردست سامنے نہ لایاجاسکا۔

مزیداسی طرح کی
Related

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

اسلام آبادمیں دفعہ 144نافذ ہے،خلاف ورزی پرتین سال قیدکی سزاہوسکتی،ضلعی انتظامیہ کی وارننگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی دارالحکومت میں اسلام...

وزیراعظم کامولانافضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ، کےپی کےپرگفتگوملاقات جلد متوقع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 شہباز شریف کا مولانا...

تازہ ترین