اسلام آباد(کرائم رپورٹر)وفاقی دارالحکومت میں تیز رفتار ڈرائیونگ پرضابطہ فوجداری کی دفعہ 279 کےتحت مقدمات درج کرنے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔آئندہ صرف جرمانے ہونگے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے اسلام آباد ٹریفک پولیس دفعہ 279 ت پ کے تحت مقدمات درج نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرقانون کے مطابق جرمانہ کیا جائے۔ٹریفک پولیس افسران شہریوں کے خلاف غیر ضروری مقدمات درج کرنے سے گریز کریں۔
ڈی آئی جی علی وسیم نے ہدایت کی ہے کہ ٹریفک پولیس افسران شہریوں سے خوش اخلاقی، شائستگی سے پیش آئیں اور ذمہ دارانہ رویہ اپنائیں۔
ڈی آئی جی اسلام آباد کا مذیدکہنا تھا کہ شہری ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں اورٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں سے اجتناب کریں۔ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے شہری ٹریفک پولیس سے بھرپور تعاون کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی محفوظ اور پُرامن سفری ماحول کی ضامن ہے۔































