تھانہ کورال کے عقب سے اندھے قتل کی سنگین واردات میں نوجوان لڑکی کی سر میں گولی لگی لاش برآمد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تھانہ کورال کے عقب میں واقع جنگلاتی علاقے سے نامعلوم لڑکی کی لاش برآمد پولیس کو ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کاکہنا ہے کِک خاتون کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیاہے۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

جائے وقوعہ سے موقع کی شہادتیں اورمقتولہ کے فرانزک ٹیسٹ کے لئے نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں ۔سردست مقتولہ کی شناخت نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے پوسٹمارٹم کےبعد چند دن تک میت کو پمز کے مارچری(مردہ خانہ)میں رکھا جائے گا

اور اگر پھر بھی مقتولہ کی شناخت نہ ہوسکی تو پھر اسے اسلام آباد کے سرکاری قبرستان ایچ الیون میں امانتا” دفنایا جائے گا تاکہ جب بھی شناخت ہوئی مقتولہ کی قبرکشائی ہوسکے۔

اس بارے میں اسلام آباد ہیرالڈ سے گفتگو میں وفاقی پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے بتایاکہ مقتولہ کے تمام تر ضروری طبی ٹیسٹ بھی کروائے جارہے ہیں تاکہ زیادتی سمیت تماُم پہلووں سے تفتیش کی جاسکے ۔

مزیداسی طرح کی
Related

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

اسلام آبادمیں دفعہ 144نافذ ہے،خلاف ورزی پرتین سال قیدکی سزاہوسکتی،ضلعی انتظامیہ کی وارننگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی دارالحکومت میں اسلام...

وزیراعظم کامولانافضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ، کےپی کےپرگفتگوملاقات جلد متوقع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 شہباز شریف کا مولانا...

تازہ ترین