پاکستان کا ہانگ کانگ کسٹمز کے بلاک چین پلیٹ فارم سے انضمام فعال

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں تجارت کے فروغ اور کسٹمز نظام کی جدید کاری کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پاکستان سنگل ونڈو نے ہانگ کانگ کسٹمز کے بلاک چین پلیٹ فارم "ویلیڈ اے پی” (Validation & Authentication Platform) کے ساتھ انضمام فعال کر دیا ہے۔

اس انضمام سے پاکستان سنگل ونڈو سے جاری الیکٹرانک تجارتی دستاویزات کی ڈیجیٹل تصدیق ممکن ہو گی، بغیر اصل دستاویز یا حساس معلومات پلیٹ فارم پر منتقل کیے۔

18 مئی 2026 کو پاکستان کسٹمز اور ہانگ کانگ کسٹمز کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے بعد پاکستان اس پلیٹ فارم میں شامل ہونے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

خیبرپختونخوا پولیس کی ہنگامہ آرائی اوراحتجاج سے نمٹنے کے لئے آپریشنل ہدایات جاری

پشاور (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 صوبہ خیبر پختونخوا پولیس نے...

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

تازہ ترین