واہ کینٹ پولیس موجودگی میں بااثرافراد کاخواتین اوربزرگوں پروحشیانہ تشدد،پولیس تماشائی بنی رہی، “ہیرالڈ”کو ویڈیومل گئی

A655935e E836 40c3 B0f9 17532cf2196b

راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں پولیس کی موجودگی میں بااثر افراد نے خواتین اور بزرگوں پر تشدد کیا، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

اسلام آبادہیرالڈ ڈاٹ کام کودستیاب واقعہ کی سامنے آنے والی ویڈیوز میں خواتین چیخ چیخ کر پولیس سے مدد مانگتی رہیں لیکن پولیس بااثرافراد کے ہمراہ متاثرہ فیملی کے گھر میں داخل ہوتی نظر آئی۔

متاثرہ فیملی کے سربراہ صفدر علی نے ویڈیو بیان میں کہاہے کہ دو سال قبل اپنا گھر ایک سابق سرکاری افسر کوایک سال معاہدہ پر کرائے پر دیا تھا۔معاہدہ ختم ہونے کے بعد ایک سال سے گھر خالی کرنے کا کہہ رہے ہیں مگر نہ کرایہ دیا جا رہا ہے نہ ہی گھر خالی کیا جا رہا ہے۔انکاکرایہ دارمتعددافراد کے ساتھ گھر میں داخل ہوا۔سب افرادخواتین پر تشدد اور توڑ پھوڑ کرتے رہے۔

ادھرپولیس حکام کاکہناہے کہ یہ اوورسیز فیملی اورسابق سرکاری افسر کے درمیان گھر خالی کرانے کا تنازع چل رہاہے۔قانون کے مطابق ہرصورت قصوروارچاہے جتنا بھی بااثر ہواایکشن ہوگااورپولیس کارروائی نظر آئے گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

اسلام آبادمیں دفعہ 144نافذ ہے،خلاف ورزی پرتین سال قیدکی سزاہوسکتی،ضلعی انتظامیہ کی وارننگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی دارالحکومت میں اسلام...

وزیراعظم کامولانافضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ، کےپی کےپرگفتگوملاقات جلد متوقع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 شہباز شریف کا مولانا...

یونان میں غیر قانونی داخل40 پاکستانی ڈیپورٹ،اسلام آباد پہنچنے پرایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 یونان میں غیر قانونی...

تازہ ترین