اسلام آباد (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، مودی حکومت عالمی تنقید کی زد میں آ گئی۔
عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت، مقامی حکومت اور پرامن احتجاج کے حق پر سوالات اٹھا دیے گئے ہیں۔ جریدے کے مطابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے مودی کو بھارت میں نوجوانوں کے بڑھتے احتجاج سے خبردار کر دیا۔
دی ڈپلومیٹ نے لکھا کہ احتجاج کو دبانے والا گودی میڈیا احتجاج زور پکڑنے پر مظاہرین کو ہی غیر ملکی ایجنڈے کا مہرہ بنا دیتا ہے، مسلمان اکثریتی ریاست میں تمام اختیارات ہندو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ہاتھ میں ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پڑوسی ممالک میں دہشت گردی کو فروغ دینے والا مودی مقبوضہ کشمیر میں بھی ظلم و جبر کی انتہا کر چکا ہے۔































