اسلام آباد (ویب ڈیسک)
04اکتوبر۔2026
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 5 اکتوبر کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر اہم سماعت کرے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے سماعت کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا۔
ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا سے حتمی دلائل بھی طلب کر رکھے ہیں۔
































