اسلام آباد (ویب ڈیسک)
05اکتوبر۔2026
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مکہ معاہدے کے تحت اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس ریاض میں ہوگا۔
ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اجلاس میں شرکت کے لئے آج سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔
اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت قائم ہو رہا ہے۔ اجلاس میں سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور چیفس آف جنرل اسٹاف بھی شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت جاری تعاون کا جائزہ لیا جائے گا اور اس فریم ورک کے تحت جاری تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔
پاکستان کی اجلاس میں شرکت علاقائی امن و استحکام کے عزم کی عکاس ہے۔
































