خرم علی آغاسیکریٹری بحری امور،متعددافسران کے تقررو تبادلے،ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
06اکتوبر۔2026

پاکستان حکومت نے متعددافسران کے تقررو تبادلے اورریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق چیف فنانس آفیسر سمندر پار پاکستانیز ڈویژن محمد ظفر جمال خٹک کی خدمات آڈیٹر جنرل کو واپس کر دی گئیں، جبکہ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے ڈسپوزل پر موجود او ایس ڈی محمد خان بابر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سینئر سائنٹیفک آفیسر این وی ایل ڈاکٹر ظفر اقبال تنویر کو ڈپٹی ڈائریکٹر ڈریپ تعینات کر دیا گیا، جبکہ سینئر میڈیکل آفیسر کے پی ڈاکٹر فاطمہ بی بی کو قومی ادارہ برائے بحالی طب میں تعینات کیا گیا ہے۔ سینئر جوائنٹ سیکرٹری آبی وسائل عثمان یعقوب خان کی 20 مارچ 2027 کو ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

کیپٹن (ر) محمد خرم آغا کی بطور سیکرٹری بحری امور ڈویژن تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ22 کے کیپٹن (ر) محمد خرم آغا اس سے قبل او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تھے۔

مزیداسی طرح کی
Related

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

اسلام آبادمیں دفعہ 144نافذ ہے،خلاف ورزی پرتین سال قیدکی سزاہوسکتی،ضلعی انتظامیہ کی وارننگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی دارالحکومت میں اسلام...

وزیراعظم کامولانافضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ، کےپی کےپرگفتگوملاقات جلد متوقع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 شہباز شریف کا مولانا...

یونان میں غیر قانونی داخل40 پاکستانی ڈیپورٹ،اسلام آباد پہنچنے پرایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 یونان میں غیر قانونی...

تازہ ترین