اسلام آباد (ویب ڈیسک)
06 اکتوبر 2026
پاکستان حکومت نے 10 افسران کی 125ویں نیشنل مینجمنٹ کورس (NMC) میں نامزدگی مؤخر کر دی ہے۔ان دس افسران میں چیف کمشنر و چئیرمین سی ڈی اے سہیل اشرف،ڈی جی پاسپورٹ محمد علی رندھاوا،شازیہ طور،شازیہ عابدبھی شامل ہیں۔گریڈ 21 میں ترقی کے لئے این ایم سی کرنا لازمی ہوتا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی لاہور کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس کے 4 افسران کی نامزدگی مؤخر کرنے کی منظوری دی گئی۔ان میں چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف، ڈی جی پاسپورٹ چوہدری محمد علی رندھاوا، محمد ایاز اور مسرت جبین شامل ہیں۔
ان افسران میں پولیس سروس کے عمران شوکت،سیکرٹریٹ گروپ کے اخلاق احمد قریشی، سیکرٹریٹ گروپ کی جوائنٹ سیکرٹری خزانہ ڈویژن شازیہ طور، آئی آر ایس گریڈ 20 کی شازیہ عابد، شازیہ میمن اور پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس گریڈ 20 کے حسن لطیف شامل ہیں جنکی نامزدگی بھی مؤخر کر دی گئی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے متعلقہ وزارتوں کو ڈویژنز کو بذریعہ مراسلہ باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔































