بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ضمانت کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
08اکتوبر۔2026

وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کا ضمانت سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیاہے۔

جسٹس امین الدین خان اور جسٹس علی باقر نجفی پرمشتمل دورکنی بنچ 15 اکتوبربروز جمعرات کوکیس کی سماعت کرے گا۔

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کے لئے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔ ایڈووکیٹ سلمان صفدر کے ذریعے وفاقی آئینی عدالت میں سزا معطلی کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین