اسلام آباد (ویب ڈیسک)
8 اکتوبر۔2026
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایس ایس پی ندیم حسین کو پی ایچ ڈی ڈگری مکمل کرنے میں ناکامی پر تقریباً 86 لاکھ روپے قومی خزانے میں واپس جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔
اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ندیم حسین کی ستمبر 2019 سے جولائی 2022 تک کی چھٹی بغیر تنخواہ قرار دے دی گئی ہے۔افسرسرکاری ٹاسک کے باوجود پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
جاری نوٹیفکیشن میں حکم دیا گیا ہے کہ ندیم حسین 3 ماہ میں دوران تعلیم حاصل مراعات کی رقم حکومتی خزانے میں جمع کروائیں۔بلوچستان حکومت مقررہ مدت میں افسر سے رقم کی وصولی یقینی بنا کر آگاہ کرے۔بصورت دیگر3 ماہ میں رقم جمع نہ کروانے پر چھٹی کا نوٹیفکیشن منسوخ تصور ہو گا۔
































