محکمہ زراعت نے دھان کی فصل کی برداشت بارے سفارشات جاری کر دیں

فیصل آباد:محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق دھان کے کاشتکار کٹائی اس وقت شروع کریں جب اوپر والے سٹے پوری طرح پک چکے ہوں اور نیچے والے 2 تا 3 دانے ابھی ہرے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دانوں میں نمی کا تناسب 20 تا 22 فیصد ہوتا ہے اور بعد ازاں دانوں کو خشک کرنے کا بندوبست کریں جس سے ان کی نمی کا تناسب 12 تا 13 فیصد رہ جائے۔

ترجمان نے بتایا کہ دھان کی برداشت اگر مشینی طریقے سے کرنی مقصود ہو تو ترجیحاً رائس ہارویسٹر (کبوٹا) یا سپرسیڈرز کا استعمال کریں۔

اگر رائس ہارویسٹر میسر نہ ہو تو ایسی مشین استعمال کریں جو دھان کی کٹائی کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کر سکے تاکہ کٹائی کے وقت دانے کم سے کم ٹوٹیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکار دھان کی باقیات کی تلفی محکمہ زراعت کے مقامی ماہرین کے مشورہ سے کریں اور دھان کے مڈھوں کو آگ ہرگز نہ لگائیں تاکہ سموگ پیدا نہ ہو سکے۔

مزیداسی طرح کی
Related

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

پنجاب میں آؤٹ آف کورٹ تنازعات کا کم وقت میں حل کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 12اکتوبر 2026 پنجاب میں آؤٹ آف کورٹ تنازعات...

تازہ ترین