مئی کی شکست کو بھارت ہضم نہیں کرپایا مودی فیلڈ مارشل کانام سن کر چھپ جاتا ہے ،بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مئی میں ہونے والی شکست کو بھارت ابھی تک ہضم نہیں کرپارہا، اب تو مودی ہمارے فیلڈ مارشل کا نام سُن کر چھپ جاتا ہے۔گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک سال کے دوران بڑی کامیابی یہ ہے کہ فوج اور قوم نے بھارت کو جنگ کے میدان میں شکست دی۔انہوں نے کہا کہ جنگ میں فتح پورے پاکستان کی جیت ہے، اس کے بعد دنیا بھر میں قبولیت ملی، جنگ میں جیت گڑھی خدا بخش کی قربانیوں کے بغیر ممکن نہیں تھی کیونکہ پاکستان انہی قربانیوں کی وجہ سے ایٹمی قوت بنا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین