اسلام آباد (ویب ڈیسک)
21 اکتوبر 2026
پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات ایک بار پھر سرمنظرعام پرآنے لگے ہیں۔علی امین گنڈاپورسلمان اکرم راجہ پر برس پڑے، مبینہ آڈیو ریکارڈنگ لیک ہو گئی۔
مبینہ آڈیو میں علی امین گنڈاپور نے صوبائی حکومت کی برخاستگی کا ذمہ دار سلمان اکرم راجہ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج انہی کی غلطیوں اور غلط پلاننگ کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں، خان نے ان کو اختیار دیا نہ یہ اختیار استعمال کر سکے نہ ڈیلیور کر سکے۔
سابق وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور نے سلمان اکرم راجہ کے تازہ ترین ٹویٹ پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
سابق وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور نے مبینہ آڈیو میں کہا کہ سلمان اکرم راجہ اپنے ٹویٹ پر معذرت کریں۔یہ کیسے الزامات لگا دیے کہ رائے ہموار کی جا رہی ہے، ہم بانی چیئرمین کی وجہ سے ان کی عزت کرتے ہیں، مجھے نہیں پتا کہ انہیں یہ سب باتیں کون فیڈ کر رہا ہے۔
سابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ ہم سلمان اکرم راجہ کو پارلیمانی کمیٹی میں بلاتے ہیں لیکن وہ وہاں آتے ہی نہیں۔انہیں چاہیے کہ اپنے ٹویٹ پرمعذرت کریں اور اپنے اوپرالزامات کی وضاحت کریں۔
































