دو شوہروں کو یکے بعد دیگرے قتل کرنے والی خاتون پراسرار طور پر گرفتار

آشنا کیساتھ مل کر پہلے شوہر کا قتل، دوسرے شوہر کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والی سفاک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ گرفتاری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عمل میں لائی گئی، خاتون کی 4 سال قبل اشتیاق نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، ملزمہ نے پیسوں کی لالچ میں آشنا سے مل کر شوہر کو قتل کیا اور دوسری شادی کر لی۔ ملزمہ نازیہ نے آشنا دانش سے مل کر دوسرے شوہر اشفاق کو بھی قتل کرنے کا پلان بنایا، ملزمہ نے پیسوں کی لالچ میں ڈکیتی کا بہانہ بنا کر دوسرے شوہر پر گزشتہ روز فائرنگ کروا دی۔ملزمہ نے آشنا سے مل کر واقعہ کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا رنگ دینے کی کوشش کی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو فائرنگ کیلئے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں نازیہ بی بی اور ساتھی دانش شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

مزیداسی طرح کی
Related

پنجاب میں آؤٹ آف کورٹ تنازعات کا کم وقت میں حل کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 12اکتوبر 2026 پنجاب میں آؤٹ آف کورٹ تنازعات...

پٹرولیم لیوی ختم نہ کی تولانگ مارچ ہو گا،گورنر راج لگاکرعوام دشمنی کی گئی،امیرجماعت اسلامی

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ...

تازہ ترین