اسرائیل کا ایران کے وزیر انٹیلی جنس اسماعیل خطیب کو شہید کرنے کا دعوٰی

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے وزیرِ انٹیلی جنس اسماعیل خطیب گزشتہ روز تہران پر کیے گئے حملوں میں شہید ہو گئے ہیں تاہم ایران کی جانب سے تاحال اس حوالے سے تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز کے مطابق اسرائیل نے ایران کے وزیرِ انٹیلی جنس اسماعیل خطیب کو نشانہ بنایا ہے۔ بدھ کے روز سامنے آنے والے اس بیان پر ایرانی حکام نے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ ایران اور حزب اللہ، دونوں محاذوں پر جنگ جاری رہے گی اور مزید ’سرپرائزز‘ دیکھنے کو ملیں گے۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیرِ دفاع نے مشترکہ طور پر فوج کو اختیار دے دیا ہے کہ وہ مکمل انٹیلی جنس اور آپریشنل معلومات کی بنا پر کسی بھی اعلیٰ ایرانی عہدیدار کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ اس کے لیے کسی منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی۔اسرائیلی وزیرِ دفاع نے کہا کہ اسرائیلی فوج آئندہ بھی ایسے اہداف کو نشانہ بناتی رہے گی اور انہیں تلاش کرکے ختم کرنے کا عمل جاری رہے گا

مزیداسی طرح کی
Related

پنجاب میں آؤٹ آف کورٹ تنازعات کا کم وقت میں حل کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 12اکتوبر 2026 پنجاب میں آؤٹ آف کورٹ تنازعات...

پٹرولیم لیوی ختم نہ کی تولانگ مارچ ہو گا،گورنر راج لگاکرعوام دشمنی کی گئی،امیرجماعت اسلامی

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ...

تازہ ترین