عید میلاد النبی ﷺ: پاک فوج کی جانب سے 31 اور 21 توپوں کی سلامی

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عید میلاد النبی ﷺ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں دن کا آغاز پاک فوج کی جانب سے توپوں کی سلامی سے ہوا۔

توپوں کی سلامی
علی الصبح پاک فوج کے دستوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی پیش کی۔

کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، گلگت بلتستان اور مظفرآباد آزاد جموں و کشمیر میں بھی پاک فوج کے دستوں نے توپوں کی سلامی پیش کی۔

جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں مساجد میں محافل، درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکاری اور نجی عمارتوں کو رنگین قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا اعلامیہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 پاکستان تحریک انصاف نے...

حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے محمد...

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11اکتوبر 2026 صدر مملکت آصف علی زرداری...

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

تازہ ترین