اسلام آباد (ویب ڈیسک)
سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے ہسپتال منتقلی کیس میں توہین عدالت کی فوری سماعت کے لیے ایک اور درخواست دائر کر دی۔
درخواست کے اہم نکات
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عمران خان کی جیل میں صحت بگڑ رہی ہے۔
الزام لگایا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی عدولی کرکے بانی کو پمز لیجایا گیا۔
درخواست گزار نے کہا کہ بانی کی صحت اور زندگی سے معاملہ انتہائی اہم ہے۔
اس لیے عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے ۔
توہین عدالت کا الزام
درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر جان بوجھ کر اصل روح کے ساتھ عمل درآمد نہیں کیا گیا ۔
استدعا کی گئی کہ عدالت کے 18 اگست کے حکم پر فوری اور مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
موقف اختیار کیا گیا کہ عدلیہ کے حکم پر مسلسل عمل نہ کرنا ارادی، صریح اور قانون شکنی کے زمرے میں آتا ہے*۔
پہلی درخواست مسترد
درخواست میں کہا گیا کہ رجسٹرار آفس نے فوری سماعت کی پہلی درخواست مسترد کر دی تھی۔
اس سے قبل 25 اگست کو فوری سماعت کی درخواست کو مسترد کیا گیا۔
درخواست گزار نے مؤقف دیا کہ کیسز فکسیشن پالیسی توہین عدالت کی فوری سماعت میں رکاوٹ نہیں ہے۔
استدعا
عظمیٰ خان نے عدالت سے استدعا کی کہ توہین عدالت درخواست پر فوری سماعت کے لیے فکس کیا جائے۔
اور توہین عدالت درخواست پر رواں یا آئندہ ہفتہ سماعت کی جائے۔
































