اسلام آباد کے زون فور اور فائیو میں جدید سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام منظور

Dd2e60ed F5ec 4def B0fd Ce3efa6f5895
Dd2e60ed F5ec 4def B0fd Ce3efa6f5895

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)
سی ڈی اے نے اسلام آباد کے زون فور اور فائیو کے دیہی علاقوں کے لیے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبہ کی منظوری دے دی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کے وژن اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی قیادت میں سی ڈی اے بورڈ نے دیہی اسلام آباد کے لیے جامع سالڈ ویسٹ ڈسپوزل پلان کی منظوری دی۔

65 یونین کونسلز شامل
بتایا گیا ہے کہ زون فور اور فائیو کی 65 یونین کونسلز کو منظم صفائی کے نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا۔ماضی میں ان علاقوں کے شہریوں کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی سہولیات میسر نہیں تھیں۔

جدید نظام کی خصوصیات

زون فور اور فائیو میں جدید ٹیکنالوجی سے کچرے کی وصولی اور تلفی کا نظام متعارف کروا دیا گیا ہے۔

– روزانہ کچرا :
تقریباً 342 ٹن کچرے کی مینجمنٹ کی جائے گی
– اہلکار:
– ⁠دیہی اسلام آباد میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے 1,610 اہلکار تعینات کیے جائیں گے
– مشینری : کچرے کی صفائی کے لیے 103 مختلف اقسام کی مشینری استعمال ہوگی
– علاقے:
– ⁠بنی گالا، غوری ٹاؤن، لہتراڑ اور دیگر دیہی علاقوں میں باقاعدہ کچرا اٹھانے کا نظام نافذ ہوگا

گھر گھر کچرا اٹھانے کا پلان
دیہی اسلام آباد میں گھر گھر سے کچرا اٹھانے کا جدید نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے شہریوں کی مشکلات کو کم سے کم کرنے میں مدد ملے گی۔

کچرے کی منتقلی اور تلفی کے لیے روٹ آپٹیمائزیشن اور جی پی ایس ٹریکنگ استعمال کی جائے گی۔
طویل روٹس اور تنگ سڑکوں کے لیے منی ٹپرز اور ہینڈ کارٹس استعمال ہوں گے۔

مانیٹرنگ اور شکایات کا نظام

سی ڈی اے کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے مانیٹر کیا جائے گا۔

یونین کونسل کی سطح پر صفائی کی کارکردگی کی روزانہ رپورٹ* تیار ہوگی۔

صفائی کے نظام میں *ڈیجیٹل حاضری اور فیلڈ ڈپلائمنٹ کا نظام بھی شامل ہوگا۔

آفیشل مانیٹرنگ کے ساتھ سیف سٹی کے ذریعے بھی موثر نگرانی کی جائے گی۔
لوگوں کی شکایات کو بروقت حل کرنے کے لیے تمام ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ترکی کی کمپنی کی معاونت
ترکی کی معروف ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی معاونت سے جدید صفائی نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا اعلامیہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 پاکستان تحریک انصاف نے...

حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے محمد...

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11اکتوبر 2026 صدر مملکت آصف علی زرداری...

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

تازہ ترین