اسلام آباد (ویب ڈیسک)سی ایس ایس امتحان کے لئے عمر کی حد 35 سال اور چانسز 5 کرنے کی سفارشات مستردکردی گئی ہیں۔
سنٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس) کے امتحان میں عمر کی بالائی حد اور چانسز بڑھانے کی سفارشات کو مسترد کرنے سے متعلق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وفاقی پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے اس حوالے سے اپنا تحری موقف پارلیمانی کمیٹی کو پیش کر دیا ہے۔
سفارشات کیا تھیں؟
سینیٹ قائمہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے سی ایس امتحان کے لئے
عمر کی حد 30 سال سے بڑھا کر 35 سال اورشرکت کے مواقع 3 سے بڑھا کر 5 کرنے کی سفارش کی تھی۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان سفارشات کو ناقابلِ عمل قرار دیتے ہوئے عمر کی موجودہ حد 30 سال برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق:
1. عمر کی حد یا مواقع میں اضافہ کرنا وفاقی حکومت کے پالیسی دائرہ کار میں آتا ہےجبکہ ایف پی ایس سی صرف حکومت کی منظور شدہ پالیسی پر
2.عمل درآمد کرتا ہے۔
3. عمر اور چانسز بڑھانے سے امیدواروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوگاجس سے امتحان کے انعقاد اور کاپیوں کی جانچ پڑتال کا انتظامی بوجھ بڑھ جائے گا۔
4. امیدوار اپنے پیداواری اور قیمتی سال بار بار امتحان دینے میں ضائع کر دیں گے۔
5. زیادہ عمر میں سول سروس جوائن کرنے والے افسران کی مؤثر مدتِ ملازمت کم ہو جائے گی جس سے *طویل مدت کے لیے تجربہ کار افسران کی دستیابی متاثر ہوگی۔
ایف پی ایس سی کے 174 ویں اجلاس میں بھی موجودہ پالیسی کو ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔































