نیپرا نےعوام پربجلی گرادی : جولائی میں33ارب،تین ماہ میں 12ارب 67 کروڑ صارفین پراضافی بوجھ پڑیگا۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں عوام پر بجلی کا ایک اور وار: نیپرا نے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کر دی ہے جس سےستمبر کے بجلی کے بلوں میں 2.06 روپے فی یونٹ اضافہ ہوگاجبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 52 پیسے فی یونٹ مزیدبجلی مہنگی ہوگئی۔

نیپرا نے ملک بھر کے لئے ماہانہ اور سہ ماہی بنیادپر ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کی ہے۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق :
– یہ اضافہ جولائی 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
– اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
– ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ستمبر 2026 کے بلوں میں ہوگا۔
– جولائی کی ایڈجسٹمنٹ سے صارفین پر 33 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ منتقل ہوگا۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ
نیپرا نے اپریل تا جون 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ بھی وفاقی حکومت کوبھجوا دیا۔

فیصلے کے مطابق:
– سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔
– اس کا اطلاق ستمبر سے نومبر 2026 تک 3 ماہ کے لئے ہوگا۔
– کے الیکٹرک صارفین پر بھی لاگو ہوگا۔
– سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے صارفین پر 12 ارب 67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

مجموعی اثر
ماہانہ اور سہ ماہی دونوں اضافوں کے بعد ستمبر سے صارفین کو بجلی 2 روپے 58 پیسے فی یونٹ مہنگی ملے گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

کئی افسران کے تقر و تبادلے، PASگروپ کےایک آفیسرکی ترقی منسوخ

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت پاکستان نے بیوروکریسی میں متعددتقرر و تبادلے...

تازہ ترین