الطاف احمد بٹ کا شیخ تجمل الاسلام کو پانچویں برسی پر خراجِ عقیدت

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما الطاف احمد بٹ نے معروف کشمیری دانشورشیخ تجمل الاسلام کوان کی پانچویں برسی پرخراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ شیخ تجمل الاسلام نے اپنی فکری خدمات، تحقیق اور صحافت کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔ ان کی حق خودارادیت سے وابستگی اور ثابت قدمی نئی نسلوں کے لئےمشعلِ راہ ہے۔

الطاف احمد بٹ نے زور دیا کہ موجودہ دور میں شیخ تجمل الاسلام کی تحریروں اور فکری ورثے کو محفوظ کرنا ضروری ہے تاکہ نوجوان کشمیری ان سے رہنمائی حاصل کر سکیں۔

انہوں نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں امن کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر ممکن نہیں اور اسے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطابق حل کیا جائے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین