پاکستان:غیرتصدیق رقوم کی اب مزید 4 بارتوثیقی جانچ پڑتال ہوگی۔رولز میں ترمیم کردی گئی،ایف بی آر

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ایف بی آرنے غیر تصدیق شدہ رقم کی جانچ کا دائرہ وسیع کردیااب مذید 4 بار توثیقی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترمیم، اب 8 کے بعد مزید 4 ہفتہ وار سائیکل لگیں گے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے غیر کلیئر یا غیر تصدیق شدہ رقم کی جانچ کا عمل مزید سخت کر دیا ہے۔

سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترامیم کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب ایسی رقم کی مزید 4 بار توثیقی جانچ کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے اہم نکات:

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی دفعہ 50 کے تحت سیلز ٹیکس رولز میں ترامیم کردی گئی ہیں۔

ترمیم کے تحت رول 29 کے ذیلی قاعدہ (2) میں کہا گیا ہےکہ ابتدائی جانچ سمیت 8 بار توثیقی جانچ کے بعد جو رقم کلیئر یا تصدیق شدہ نہ ہو
– اسے سسٹم کی جانب سے مزید 4 توثیقی جانچ یا سائیکلز سے گزارا جائے گا۔
– یہ اضافی جانچ ہر ہفتے ایک بار کی جائے گی۔
– 4 اضافی سائیکل مکمل ہونے کے بعد بھی رقم کلیئر نہ ہونے پر اسے چیپٹر-5 میں بیان کردہ ایس ٹی اے آر ماڈیول کے تحت پراسیس کیا جائے گا۔

رول 39 ایف میں بھی ترمیم:

ایف بی آر نے رول 39 ایف کی دوسری پرووائزو میں بھی اسی نوعیت کی ترمیم کی ہے۔

اس کے تحت بھی ابتدائی جانچ سمیت 8 توثیقی جانچ کے بعد غیر کلیئر رقم کو ہر ہفتے ایک بار مزید 4 سائیکلز سے گزارا جائے گا۔ چاروں جانچ مکمل ہونے کے بعد بھی کلیئر نہ ہونے کی صورت میں رقم ایس ٹی اے آر ماڈیول کے تحت پراسیس ہوگی۔

پس منظر
نئے اقدام کا مقصد سیلز ٹیکس ریفنڈز اور دعووں کی جانچ کو مزید شفاف اور مؤثر بنانا ہے تاکہ غیر تصدیق شدہ دعووں کی روک تھام کی جا سکے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین