اسلام آباد (ویب ڈیسک)یومِ دفاع و شہدا: آئی ایس پی آر نے قومی نغمہ "منزل پاکستان” جاری کر دیا۔
نغمہ قوم کے فولادی عزم، شہداء کی قربانیوں اور افواج و عوام کے اٹوٹ رشتے کی عکاسی
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے یومِ دفاع و شہدا کی مناسبت سے جذبۂ حب الوطنی سے سرشار ولولہ انگیز قومی نغمہ "منزل پاکستان” جاری کیاہے۔
آئی ایس پی آر کا جاری کردہ نغمہ قوم کے فولادی عزم، ثابت قدمی اور قومی حوصلے کی عکاسی کرتا ہے۔
ترانے میں وطن کے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ نغمے میں مسلح افواج کے عوام کے ساتھ اٹوٹ رشتے کو بھی بھرپور انداز میں سراہا گیا ہے۔
"منزل پاکستان” ہر شہری کو اپنے عہد پر ڈٹ جانے اور وطن عزیز کی ترقی و استحکام کو اپنا اولین و حتمی نصب العین بنانے کا درس دیتا ہے۔
یوم دفاع و شہدا پر جاری یہ نغمہ مادرِ وطن کے لئےبے لوث محبت، جانثاری اور جذبۂ ایثار و وفاداری کا پیغام دیتا ہے۔































