وزیرِداخلہ کاسی ڈی اے فیسیلیٹیشن سینٹر کادورہ:سینئرسیٹیزن کاؤنٹر پر لمبی قطاروں پر برہمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر داخلہ محسن نقوی کاسی ڈی اے فیسلیٹیشن سنٹر کااچانک دورہ،ایجنٹس کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیدیا۔

وزیر داخلہ نے فیسلیٹیشن سنٹر میں موجود شہریوں سے براہِ راست ان کے مسائل دریافت کئے۔

دورے کے دوران ایجنٹس کی موجودگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محسن نقوی نے ایجنٹس کے خلاف بھرپور ایکشن کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ "فیسلیٹیشن سینٹر میں کوئی ایجنٹ نظر نہیں آنا چاہیے”۔

سینئر سٹیزن کاؤنٹر اور لمبی قطاروں پر برہمی
وفاقی وزیر داخلہ نے سینئر سٹیزن کاؤنٹر کا بھی دورہ کیا اور بزرگ شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت دی۔

محسن نقوی نے کاؤنٹرز پر لمبی قطاروں، رش اور انتظار پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے عمارت کی تزئین و آرائش کے ساتھ نئے کاؤنٹرز بنانے کے احکامات جاری کئے۔

شہریوں کی شکایات
شہریوں نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ فیسلیٹیشن سنٹر کا نظام اب بھی مینول ہے اور مکمل ڈیجیٹلائزیشن نہیں ہوئی۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ "مقررہ تاریخ پر ضروری دستاویزات فراہم نہیں کی جاتیں، بار بار آنا پڑتا ہے”۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں کے مسائل کے ازالے کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کو بہتر اور بروقت خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ "شہریوں کو غیر ضروری انتظار اور دقت کا سامنا نہیں ہونا چاہیے”۔

محسن نقوی نے کہا کہ مقررہ تاریخ پر دستاویزات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے شہریوں کے مسائل کا فوری اور شفاف حل یقینی بنایا جائے۔

وزیر داخلہ نے حکم دیا کہ فیسلیٹیشن سینٹر کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنایا جائے۔

انہوں نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ "ایک ماہ کے اندر واضح بہتری نظر آئے گی”۔

مزیداسی طرح کی
Related

کئی افسران کے تقر و تبادلے، PASگروپ کےایک آفیسرکی ترقی منسوخ

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت پاکستان نے بیوروکریسی میں متعددتقرر و تبادلے...

تازہ ترین