بحریہ ٹاون فیز 7 میں فیس بک پر رابطہ کرکے شادی کا جھانسہ دیکرمبینہ زیادتی کرنے اور پانچ لاکھ روپے بٹورنے والا ملزم وشال اختر گرفتار

راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں تھانہ روات کی حدود بحریہ ٹاون فیز 7میں فیس بک پرلڑکی سے دوستی کے بعدشادی کا جھانسہ دے کر مبینہ 3 سال تک زیادتی کرنے اورپانچ لاکھ روپے بٹورنے والے ملزم وشال اختر کو پولیس نےگرفتارکرلیاہے۔

پولیس کے مطابق کیا ہوا؟

پولیس کا کہنا ہے کہ مدعیہ مقدمہ نے بتایا کہ ملزم وشال اختر سے فیس بک پر جان پہچان ہوئی۔

مدعیہ کاالزام ہے کہ ملزم وشال اخترنے شادی کا جھانسہ دے کر تین سال تک زیادتی کی اور رقم بھی بٹورتا رہا۔

مدعیہ نے پولیس کواپنے بیان میں بتایاکہ ملزم وشال اختر اسے کہتا تھاکہ شادی تو اسی کے ساتھ اسکی ہونی ہے لہذا وہ فکرمند نہ ہواکرے۔

بس جو وہ (ملزم وشال اختر)کہتا ہے وہی کیا کرو جس وجہ سے وہ پہلے خاموش رہی لیکن جب مدعیہ نے شادی کرنے پر اصرار کیا اور غلط کام سے انکار کیا تو ملزم وشال اختر نے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور شادی سے انکار کردیا ۔

مدعیہ نے پولیس کو یہ بھی بتایاکہ بحریہ ٹاون فیز7 میں جس ہوٹل میں ملزم اسے لیکر گیا وہاں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں جہاں سے آنے جانے کا مکمل ریکارڈ بھی حاصل کیاجاسکتاہے۔

روات پولیس نے ایک یوم قبل مدعیہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا جس کے بعد سوموار کو ملزم وشال اختر کو چھاپہ مارگرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی صدر کا موقف
ایس پی صدر انعم شیر نے کہا کہ ملزم کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ "خواتین سے زیادتی، تشدد یا ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے”۔

مزیداسی طرح کی
Related

کئی افسران کے تقر و تبادلے، PASگروپ کےایک آفیسرکی ترقی منسوخ

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت پاکستان نے بیوروکریسی میں متعددتقرر و تبادلے...

پاکستان : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں پھر اضافہ کرڈالا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

تازہ ترین