اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کی بانی پی ٹی آئی جیسی طبی سہولیات کے لئےوفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں نے بانی پی ٹی آئی کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔جس پرعدالت نے درخواست کو نمبر بھی الاٹ کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایاہے کہ درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ اسے کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست گزاروں کو بھی وہی طبی سہولیات فراہم کی جائیں جو بانی پی ٹی آئی کو دستیاب ہیں۔

درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ آئین کا آرٹیکل 25 تمام شہریوں کے ساتھ یکساں سلوک کا پابند بناتا ہے جبکہ سپریم کورٹ کا حکم بھی ابھی نافذ العمل ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 18 اگست کو بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ لہٰذا عدالت درخواست گزاروں کا علاج بھی شفا انٹرنیشنل سے کرانے کا حکم دے۔

اس کے علاوہ درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی کی طرز پر واٹس ایپ کے ذریعے بیرون ملک بات کرانے کی اجازت بھی دی جائے۔

بتایاگیاہے کہ وفاقی آئینی عدالت نے درخواست وصول کر کے اسے نمبر بھی الاٹ کر دیا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین