وزارت خزانہ نےجنرل پروویڈنٹ فنڈ پرمنافع کی نئی شرح کم کرکے 12.05 فیصد مقررکردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزارت خزانہ نے مالی سال 2025-26 کے لئے جنرل پروویڈنٹ فنڈ جی پی فنڈ میں جمع رقوم اور بیلنس پر منافع کی نئی شرح 12.05 فیصد سالانہ مقرر کر دی ہے۔

نئی شرح کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔گزشتہ مالی سال 2024-25 میں جی پی فنڈ پر منافع کی شرح 12.46 فیصدرکھی گئی تھی۔

وزارت خزانہ نے قرارداد گزٹ آف پاکستان میں شائع کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔

وزارت خزانہ نے مذید کہاہے کہ وزارت ریلوے اور وزارت دفاع کے پروویڈنٹ فنڈز سے متعلق ہدایات الگ سے جاری کی جائیں گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین