پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ، ٹیک سیکٹر نے 2.91 ارب ڈالر کا سرپلس حاصل کر لیا۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کاآئی ٹی شعبہ برآمدات اور ڈیجیٹل کاروبار میں نمایاں پیش رفت کے ذریعے عالمی سطح پر تیزی سے ابھر نے لگاہے۔

وزارت آئی ٹی کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 میں پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں سالانہ 19.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران پاکستان کے آئی سی ٹی شعبے نے 2.91 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل کر کے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کیا۔

ایس ای سی پی کے مطابق بڑھتی ہوئی آئی ٹی سرگرمیوں کے پیش نظر رواں سال آئی ٹی اور آئی ٹی سروسز سے متعلق 872 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ پاکستانی ٹیک کمپنیاں، ڈیجیٹل ایجنسیاں اور ای کامرس کاروبار عالمی منڈیوں میں تیزی سے توسیع کر رہے ہیں۔

حال ہی میں 20 سے زائد پاکستانی کمپنیوں نے سعودی عرب میں منعقدہ بین الاقوامی نمائش میں بھرپور شرکت کی اور عالمی خریداروں کی توجہ حاصل کی۔

ایس آئی ایف سی پاکستان کے آئی ٹی شعبے کی ترقی، ڈیجیٹل معیشت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ جدید مالیاتی انفراسٹرکچر کی بدولت اب عالمی کرنسیوں میں ادائیگیوں کا وصول اور بین الاقوامی فنڈز کا انتظام بھی آسان ہو گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ٹی برآمدات، نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کر رہی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین