پاکستان: بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے،کیپٹن ریٹائرڈ محمد خرم آغا او ایس ڈی تعینات

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت پاکستان نے بیورو کریسی میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر گریڈ 22 کے کیپٹن ریٹائرڈ محمد خرم آغا کو او ایس ڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔

سی ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر تعینات گریڈ 18 کی ڈاکٹر انعم فاطمہ کو اسلام آباد انتظامیہ میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ محمد یوسف کا ضلعی انتظامیہ سے تبادلہ کر کے ڈائریکٹر ٹو وفاقی وزیر داخلہ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فرحان احمد کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

گریڈ 18 کے نبیل اعوان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تعینات کیا گیا ہے۔

نیکٹا میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 17 کے افسر میاں محمد ممتاز حیات مانیکا کی خدمات ریلویز پولیس کے سپرد کر دی گئیں۔ اسی طرح نذر جان کو ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان لینڈ اینڈ پورٹ اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین