اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 364 روپے 35 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا نے واضح کیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق صرف 9 ستمبر کے لئے ہوگا۔ حکومت 10 ستمبر کو دوبارہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر کرے گی۔































