پاکستان: کابینہ کمیٹی نے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ ‘جی ایم’ مکئی کی کاشت کی دے دی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کابینہ کمیٹی نے پاکستان میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ ‘جی ایم’ مکئی کی کاشت اپنانے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

جسے پاکستان میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ مکئی کی کاشت سے متعلق پالیسی سطح پر ایک اہم پیش رفت شمار کی جا رہی ہے۔

جی ایم مکئی جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ بیج ہے جو کیڑوں، بیماریوں اور موسمی اثرات کے خلاف مدافعت بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔

بتایاگیاہے کہ دو دہائیوں سے زائد عرصے کی کوشوں کے بعد ملٹی نیشنل بیج کمپنیوں کو ‘جی ایم’ مکئی کی کاشت کے لیے اصولی منظوری حاصل ہوئی ۔ کمیٹی اجلاس میں وزیر خزانہ کے ساتھ ایس آئی ایف سی کے گرین پاکستان انیشیٹو کے چیف ایگزیکٹو بھی شریک ہوئے۔

ایس آئی ایف سی اور گرین پاکستان انیشیٹو کے تعاون سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور بہتر بیجوں کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

عالمی ملٹی نیشنل کمپنیاں جیسے مونسانٹو، بائر، کارگل، سِنجینٹا اور کورٹِیوا 1980 کی دہائی سے پاکستان کی بیج صنعت میں سرگرم ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنیاں ہائبرڈ بیجوں کے ذریعے زرعی جدت اور نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ‘جی ایم’ مکئی کی منظوری سے زرعی شعبے میں جدید بیج، زیادہ پیداوار اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

مزیداسی طرح کی
Related

کئی افسران کے تقر و تبادلے، PASگروپ کےایک آفیسرکی ترقی منسوخ

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت پاکستان نے بیوروکریسی میں متعددتقرر و تبادلے...

تازہ ترین