اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی اور توانائی بچت کے لئے نئےاقدامات کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
جاری کردہ احکامات کے مطابق:
– سرکاری اجلاسوں کے لئے ویڈیو کانفرنسنگ کو ترجیح دینے کی ہدایت۔
– غیرملکی وفود کے علاوہ سرکاری عشائیوں کی میزبانی پر مکمل پابندی۔
– حکومت کے فنڈز سے ہونے والے سرکاری سیمینارز، تربیتی پروگرامز اور کانفرنسز پر پابندی۔
– ناگزیر سرکاری تقریبات کے لئے سرکاری آڈیٹوریم اور کمیٹی رومز استعمال کرنے کی ہدایت۔
– شادی کی تقریبات میں صرف ایک ڈش پیش کرنے کا فیصلہ۔
کاروباری اوقات کار میں نئی پابندیاں:
– دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز اور بازار رات 9 بجے بند ہوں گے۔
– شادی ہالز، مارکیز اور دیگر تقریبات کے مقامات رات 10 بجے بند ہوں گے۔
– ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11بجے بند ہوں گےتاہم ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری مستثنیٰ ہوگی۔
مستثنیٰ شعبے:
فارمیسیز، اسپتال، کلینکس، میڈیکل لیبارٹریز، پٹرول پمپس، بیکریز، تندور، دودھ و ڈیری شاپس، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز اور جم اوقاتِ کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

































