عاصم افتخارسیکرٹری خارجہ مقرر جبکہ دیگرمتعدد افسران کے تقرروتبادلے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے فارن سروس آف پاکستان گریڈ 22 کے عاصم افتخار کوسیکرٹری وزارت خارجہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔عاصم افتخار نیویارک میں اقوام متحدہ کے لئے پاکستان کے مستقل مندوب تعینات تھے۔انہیں 18 ستمبر 2026 سےسیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےدیگر تقرریوں کے نوٹیفکیشنز بھی جاری کردئیے:

– پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے احسن علی منگی کو سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار کا عبوری چارج تفویض کیا گیا۔ احسن علی منگی سپیشل سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار تعینات ہیں۔
– موٹروے پولیس سے گریڈ 20 کے انعام الرحمان ملک* کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد۔
– پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 19 کے فضل اکبرکا خیبرپختونخوا سے سندھ حکومت تبادلہ۔
– پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس گریڈ 19 کے سلیم جہانگیر کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کر دی گئیں ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

خیبرپختونخوا پولیس کوہنگامہ آرائی اوراحتجاج سے نمٹنے کے لئے آپریشنل ہدایات جاری

پشاور(ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 صوبہ خیبر پختونخوا پولیس نے ہنگامہ...

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

تازہ ترین