لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں شادی سے قبل پیش آنے والے شدید ذہنی دباؤ کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے اہم انکشاف کیاہے۔
اداکارہ نے رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چڈھر کے ساتھ جاری تنازع کے حوالے سے کہا کہ اس دوران مجھے شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے بتایا کہ نجی مواد منظرِ عام پر آنے کے خدشے نے مجھے اس قدر ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیاتھاکہ میں شادی سے محض 12 روز قبل میں خودکشی کے بارے میں سوچنے لگ گئی تھی۔میں جذباتی طور پر مکمل طور پر ٹوٹ گئی تھی۔
اداکارہ نے کہا ہے کہ اس صورتحال کے دوران خوف تھا کہ حمزہ مجھے چھوڑ دیں گےلیکن میرے منگیتر نے اسکے برعکس میرابھرپورساتھ دیااورمشکل صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے مجھے حوصلہ دیا۔

































