اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر پیٹرول سبسڈی سکیم رجسٹریشن کا میسج بالکل مفت کر دیا گیاہے۔
اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کوفیول سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔پورے ملک بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم کے تحت عوام تک ریلیف پہنچایاجارہاہے۔
طریقہ کار کے مطابق REG لکھ کر سپیس دے کر، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی کا نمبر پلیٹ، رجسٹریشن کے صوبے کے نام کا پہلا حرف اور گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ 9771 پر مفت میسج کرنے سے سکیم میں رجسٹریشن ہو گی۔
فیول سبسڈی اسکیم کی مکمل تفصیلات اردو ویب سائٹ www.pmfuelsubsidy.pkپر بھی دستیاب ہیں۔

































