اسلام آباد(ویب ڈیسک)
ڈپٹی کمشنرعرفان نوازمیمن نے جمعہ کوبچے کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کاافتتاح کردیا۔
انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کی صدارت بھی کی
وفاقی دارالحکومت میں پولیو مہم کا باضابطہ آغاز 21 ستمبر سے ہوگا۔
مہم کے تحت 80 یونین کونسلز میں 4 لاکھ 47 ہزار 614 بچوں کوقطرے پلانے کاہدف مقرر کیا گیا ہے،بریفنگ
اجلاس میں پولیو مہم کے حوالے سے حکمت عملی پرتفصیلی بریفنگ دی گئی
اجلاس میں پولیو ورکرز کی تربیت اور تیاریوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں پولیو مہم کے دوران سیکورٹی امور اور اہداف کا بھی جائزہ لیاگیاہے۔
دوران پولیو مہم یقینی بنایا جائے کہ کوئی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے، ڈپٹی کمشنراسلام آباد کی ہدایت
































