لاہور (ویب ڈیسک)پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی نے سپر لانگ مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
جماعت اسلامی کے لاہور سے جاری اعلامیہ کے مطابق 20 ستمبر کوکراچی سے ٹرین مارچ کی صورت میں سپر لانگ مارچ کا آغاز ہو گا، ٹرین مارچ 21 ستمبر کو ملتان پہنچے گا۔
شیڈول کے مطابق 22 ستمبر کو روڈ کارواں کی صورت میں قافلے ملتان سے لاہور روانہ ہوں گے جبکہ 23 ستمبر کو لاہور سے بذریعہ جی ٹی روڈ سپر لانگ مارچ اسلام آباد میں داخل ہو گا۔
دوسری جانب لانگ مارچ کی تیاریوں کے لئے فیصل چوک پر جاری دھرنا ختم کر دیا گیاہے۔
































