اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے 37 پروبیشنرزکو21 ڈویژنز میں سیکشن افسر تعینات کردیا ہے۔
آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 17 کے پروبیشنرز کی کو مختلف وزارتوں میں تعینات کیاگیاہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 21 ڈویژنز میں پروبیشنرز کوسیکشن افسر تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔
نوٹفیکیشن کے مطابق مس پوجا سیکشن افسر کابینہ ڈویژن، معلم افضل سیکشن افسر موسمیاتی تبدیلی ڈویژن میں تعینات کردئیے گئے ہیں۔
بھیشام کمار سیکشن افسر کامرس ڈویژن، صدف صابر سیکشن افسر دفاعی پیداوار ڈویژن جبکہ حماد حسن اور محمد نورالدین زنگی کو دفاع ڈویژن میں سیکشن افسر تعینات کیاگیاہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق زرق خان، فاطمہ مہر، بہرام ضیاء، صفیہ افضل، صورت خان سیکشن افسر اقتصادی امور ڈویژن مقررکردئیے گئے ہیں۔
مس ثانیہ، عاقب شوکت، مس ارم، راشدہ ارشد سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اورحسن علی محسود اور بشارت علی خان وفاقی تعلیم ڈویژن میں سیکشن افسر تعینات کردئیے گئے ہیں۔
قمر عباس خزانہ ڈویژن، مختار علی صنعت و پیداوار، عبدالباسط آئی ٹی ڈویژن میں سیکشن افسرجبکہ داخلہ ڈویژن میں 5 سیکشن افسر تعینات کر دئیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کلیم اللّٰہ، جاوید اقبال، بی بی منیحہ، شایان سمیع، احسن شاہ سیکشن افسر داخلہ ڈویژن تعینات کردئیے گئے ہیں۔
مسٹر جیون کو قانون و انصاف ڈویژن میں سیکشن افسر،ذکیہ اور مریم صابر حسین سیکشن افسر نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن تعینات کیاگیاہے۔
اسی طرح محمد جہانگیر خان اور شایان تاج قومی صحت ڈویژن میں سیکشن افسر اورثناء رحمان اوورسیز پاکستانیز، عبدالعلی پارلیمانی امور ڈویژن میں سیکشن افسر تعینات کردئیے گئے ہیں۔
عابد اللّٰہ اور آفاق احمد منصوبہ بندی ڈویژن میں سیکشن افسر،سحر بتول پٹرولیم، سالار بلوچ تخفیف غربت، فرمان علی کو پاور ڈویژن میں سیکشن افسر تعینات کر دیاگیاہے۔ تمام تقرریوں کے نوٹیفیکیشنز جاری کردئیے گئے ہیں۔
































