اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے اسپیشل سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کا چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اضافی چارج تفویض کر دیا جبکہ گریڈ اٹھارہ کے ایک پولیس آفیسرکومعطل کردیاہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تبادلوں کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیے جس کے مطابق اوگرا میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 20 کے ماجد محسن پنہوار کی خدمات گلگت بلتستان حکومت کے سپرد کر دی گئیں، جبکہ پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 20 کے افسر محمد ہارون جوئیہ کی خدمات وفاقی پولیس سے موٹروے پولیس کے سپرد کر دی گئیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیکشن افسر مذہبی امور ڈویژن محمد عدنان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کر دی گئیں، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا سے شعبان علی کو ڈپٹی ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، سیکشن افسر شہاب الدین کا داخلہ ڈویژن سے پورٹس اینڈ شپنگ ونگ بحری امور ڈویژن، سیکشن افسر فہد محمود مرزا کا آئی ٹی ڈویژن سے نجکاری ڈویژن تبادلہ کر دیا گیا۔
اسی طرح محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا سے نور خدیجہ کو اے ڈی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام خیبر پختونخوا اور میڈیکل افسر خیبر پختونخوا ڈاکٹر فضل اکبر صافی کو پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔
دوسری جانب بلوچستان سے پولیس سروس گریڈ 18 کے محمد یوسف بھنگر کو ڈسپلنری کارروائی پر 120 یوم کے لئے معطل کر دیا گیا۔
































