اسلام آبادتجاوزات سے پاک: سی ڈی اے نے 2,490 کنال قیمتی اراضی واگذارکرائی

اسلام آبادد(ویب ڈیسک )سی ڈی اے نےتجاوزات کیخلاف جاری مہم میں ابتک مجموعی طور پر2,490 کنال اراضی واگزار کرائی۔

سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق جاری مہم میں 1,400 کنال سے زائد اسٹیٹ لینڈ جس میں سابقہ مسلم کالونی بھی شامل ہے، 712 کنال قیمتی لینڈ، سیدپور اور نیشنل پارک سے ملحقہ علاقوں میں 320 کنال اراضی واگزار کرائی گئی جس کی مالیت اربوں روپے ہے۔ جی ٹی روڈ، ترنول، اسلام آباد ایکسپریس وے اور سری نگر ہائی وے پر بھی 800 کنال سے زائد اراضی پہلے ہی واگزار کرائی جا چکی ہے۔

اسی طرح سیکٹر ای-12 میں تاریخی پیش رفت کرتے ہوئے سی ڈی اے نے تقریباً 290 کنال سرکاری اراضی واگزار کرا لی ہے۔ کارروائی کے دوران ای-12/2 میں 16 کنال اراضی پر قائم نجی سکیورٹی گارڈز کی رہائش، ایک ہالیڈے ہوم اور کرائے پر دی گئی 14 دکانیں ختم کر کے قبضہ واپس لے لیا گیا۔ واگزار اراضی پر ترقیاتی کام دوبارہ شروع کر دیے گئے ہیں، رہائشیوں نے کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے۔

سی ڈی اے انتظامیہ کاکہنا ہے کہ اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ ایسٹ پر بلڈنگ کنٹرول اور انفورسمنٹ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے غیر قانونی تعمیرات کو سیل کرنے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ادھر ایچ-9 اور آئی-9 کی گرین بیلٹس میں 7 دکانیں، 9 عارضی ہوٹل، 7 کمرے، 7 تندور، 4 واش رومز، 3 ماربل اسٹالز، 3 کنٹینرز، 3 شیڈز اور 1 سروس اسٹیشن مسمار کر دیا گیا جبکہ 4 ٹرالیاں سامان سمیت ڈی ایم اے اسٹور منتقل کر دی گئیں ہیں۔

سی ڈی اے انتظامیہ نے وارننگ دی ہے کہ واگزار اراضی پر دوبارہ قبضے روکنے کے لئے ڈرون نگرانی اور ڈیجیٹل میپنگ کا نظام مضبوط بنایا جا رہا ہے اور پانچ نکاتی پالیسی کے تحت اراضی واگزاری، قانون کا نفاذ، دوبارہ تجاوزات کی روک تھام، ترقیاتی عمل میں تیزی اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کا عمل ہر صورت جاری رکھاجائے گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا اعلامیہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 پاکستان تحریک انصاف نے...

حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے محمد...

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11اکتوبر 2026 صدر مملکت آصف علی زرداری...

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

تازہ ترین