قائد اعظم انٹرنیشنل ہسپتال میں غیر قانونی اعضاپیوندکاری کیس میں گرفتارسی ای اوڈاکٹر شوکت بنگش کی ضمانت منظور

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام ہائی کورٹ نےقائد اعظم انٹرنیشنل ہسپتال میں غیر قانونی اعضاپیوندکاری کیس میں گرفتارسی ای اوڈاکٹر شوکت علی بنگش کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر شوکت علی بنگش کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرنے کا حکم دیدیاہے۔

شوکت علی بنگش کوعدالت نے 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ملزم پاسپورٹ جمع کرادے اور بغیر اجازت ملک نہ چھوڑے۔جسٹس اعظم خان نے تحریری فیصلہ جاری کردیاہے۔

عدالتی فیصلہ میں کہاگیاہے کہ کیس کومذیدانکوائری بلا واسطہ کردار کی بنیاد پرشوکت علی بنگش کو ضمانت دی گئی ہے۔

ہائیکورٹ کے جاری فیصلہ کے مطابق کسی بھی ملزم کو جرم ثابت ہونے سے پہلے سزا کے طور پر جیل میں رکھنا قانون کے خلاف ہے۔محض الزام کی سنگینی ضمانت سے انکار کی وجہ نہیں بن سکتی۔

فیصلہ میں کہاگیاہے ملزم شوکت علی ایف آئی آر میں نامزد نہیں تھے اور نہ ہی وقوعہ کی جگہ پر موجود تھے۔کسی شریکِ جرم ملزم کا اعترافی بیان تنہا کسی دوسرے ملزم کو قصوروار ثابت کرنے کے لیے کافی نہیں ہوتا۔

یادرہے کہ ایف آئی اے نے قائدِ اعظم انٹرنیشنل ہسپتال میں غیر قانونی گردے کی پیوند کاری کے الزام میں مقدمہ درج کرکے ہسپتال کے سی ای اوشوکت علی بنگش کوگرفتارکررکھاتھا۔

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا اعلامیہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 پاکستان تحریک انصاف نے...

حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے محمد...

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11اکتوبر 2026 صدر مملکت آصف علی زرداری...

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

تازہ ترین