روس پارلیمانی انتخابات کےابتدائی نتائج میں پیوٹن کی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو پھر واضح برتری

(ویب ڈیسک)
روس میں پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں صدر ولادیمیر پیوٹن کی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو واضح برتری مل گئی ہے۔

روس کے مرکزی الیکشن کمیشن کے مطابق ڈوما (روسی پارلیمنٹ کےایوان زیریں) الیکشن کے ابتدائی انتخابی نتائج آگئے ہیں جس میں71.17 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے تک یونائیٹڈ رشیا نے 57.53 فیصد ووٹ حاصل کرلئے ہیں۔

یونائیٹڈ رشیا کے امیدوار 225 میں سے 208 براہ راست حلقوں میں بھی دیگرمخالف امیدواروں آگے اور واضح برتری میں آگئے ہیں۔ابتدائی نتائج کے مطابق یونائیٹڈ رشیا روسی پارلیمنٹ کی ایوان زیریں میں آئینی اکثریت حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہے، جس کے لئے 301 نشستیں انہیں چاہئیے۔

ابھی تک کے الیکشن نتائج میں کمیونسٹ پارٹی آف دی رشین فیڈریشن 14 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرآہی ہے اورلبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے 8.73 فیصد، نیو پیپل پارٹی نے 7.97 فیصد اور اے جسٹ رشیا پارٹی نے 5.03 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔

یادرہے کہ ایوان زیریں کی 450 نشستوں میں سے 225 کا انتخاب پارٹی لسٹوں اور225 کا براہ راست حلقوں سے کیاجاتاہے۔یوکرین کے ساتھ جاری جنگ میں یہ روس میں پہلے پارلیمانی انتخابات ہیں۔ اس میں اہم امر یہ ہے کہ یوکرین نے انتخابات کے دوران میں حملے جاری رکھے لیکن روس میں انتخابی عمل بھی جاری رکھا گیاہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا اعلامیہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 پاکستان تحریک انصاف نے...

حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے محمد...

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11اکتوبر 2026 صدر مملکت آصف علی زرداری...

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

تازہ ترین